چاغی :شدید سردی کی لہر‘ معمولات زندگی بری طرح متاثر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 16:14

چاغی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء)چاغی میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ جمعے کو ضلعی صدر مقام دالبندین سمیت تفتان، نوکنڈی، سیندک، چاغی، امین آباد ، پدگ، پوستی برآب چاہ اور گردونواح میں خنک ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں تک محصور ہوگئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک اور تعلیمی اداروں و دفتروں میں حاضریاں معمول سے کم رہیں۔

(جاری ہے)

موسمیاتی ذرائع کے مطابق جمعے کو دالبندین میں درجہ حرارت نفی 4 جبکہ چاغی کے بالائی علاقوں باسلانی و پدگ میں نفی 7 تک گر گئی۔ضلع بھر میں لوگ سردی سے بچنے کے لیئے لکڑیاں جلا کر آگ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔