قلات شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا،کم سے کم درجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:33

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء)قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے شدید سردی کے باعث قلات اور گردنوح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچھے چلا گیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سردی کی اس شدت میں مذید اضافہ ہو نے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافہ ہو تے ہی قلات شہر میں سوئی گیس مکمل غائب ہو گیا ہے اور بجلی کی سولہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو برا حال ہو گیا ہیں اور شدید سردی میں لوگ ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ہیں لوگ سردی سے بچنے کے لیئے متبادل زرائع کے ط ور پر سوختہ لکڑی اسٹو اور انگیٹیوں میں آگ جلا کر سردی کو بھگانے کی کو شش کر تے ہیں مگر سردی کے بڑھتے ہی سوختہ لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں قلات میں ایک من لکڑی کی قیمت پندرہ سو روپے سے لیکر دوہزار روپے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ سردی سے لنڈے والوں کی چاندی ہو گئی ہیں سردی کے بڑھنے سے گرم کپڑوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔