اسلام آباد : رینجرز اختیارات پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میںٹھن گئی
اگر الزامات کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو ڈاکٹر عاصم کے تمام بیانات اور ویڈیو بیان بھی قوم کے سامنے لاوں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سندھ حکومت کو تنبیہہ
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 17:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو متنازع بنایا جا رہا ہے . اور مجھے اطلاع ہے کہ یہ سب کچھ کسی ایک شخص کے لیے کیا جا رہا ہے. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ رینجرز پر منفی یلغار کی جا رہی ہے لیکن ہم رینجرز کو اس یلغار میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
چئیر مین نیب پر بھی تنقید کی جا رہی ہے لیکن چئیر مین نیب کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتفاق رائے سے عہدے پر تعین کیا گیا ہے۔ پانچ سال تک نیب میں پیپلز پارٹی کی مرضی کے لوگوں کو تعین کیا جاتا رہا ہے ، نیب چئیر مین کا سارا بوجھ وفاقی حکومت پرنہیں ڈالا جا سکتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف بیانات نہیں اب ثبوتوں کے ساتھ بات کروں گا۔(جاری ہے)
اگر الزامات عائد ہوتے رہے تو قوم کے سامنے ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان منظر عام پر لاﺅں گا اور ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی رپورٹ بھی پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب سے آخری میٹنگ 2013میں ہوئی جس میں انہوں نے آپریشن جاری رکھنے کی حمایت کی ۔ رینجرز بول نہیں سکتے کیونکہ وہ پروفیشنل ہیں لیکن اگر وہ بولنے پر آئے تو پوری قوم ان کے ساتھ بولے گی۔ رینجرز کو بد نام کرنے کے لیے ون وے ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رینجرز کا معاملہ سندھ اسمبلی میں نہیں لے جایا گیا تو اب کیوں لے جایا جا رہا ہے. تحفظات مل بیٹھ کر حل ہو سکتے ہیں . وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر تمام معاملات ان کے سامنے رکھوں گا. آئین اور قانون کے تحت حکومت کے پاس بہت سے آپشن ہیں. انہوں نے سندھ کی صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ آپ ہوش کے ناخن لیں. ایک شخص کے لیے کراچی آپریشن یا رینجرز کے معاملے کو متنازع نہ بنایا جائے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.