انسداد پولیو مہم قومی مقصد ہے ،قومی جذبہ سے کام کریں۔کمشنر کراچی
والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،شعیب احمد صدیقی کی در د مندانہ اپیل
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں پہلے مرحلہ میں کراچی کے تین اضلاع شرقی ،غربی اور ملیر میں 9 دسمبر کو شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔دوسرے مرحلہ کی مہم دیگر تین اضلاع وسطی ،جنوبی اور کورنگی میں 13 دسمبر سے شروع ہو گی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں پر خصو صی توجہ دی گئی ۔
اجلاس کو بتا یا گیا کہ پہلے مرحلہ میں ہر روز تین اضلاع کے 77 یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کا کام 11 دسمبر کو مکمل کر لیا گیا ۔ تاہم جو بچے رہ گئے تھے انھیں قطرے پلانے کے لئے مزید ایک روز کا اضافہ کیا گیا اور ہفتہ کو بھی مہم جاری رہی ۔(جاری ہے)
تین روز کی مہم میں نو لاکھ 91 ہزار 472 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقر ر کیا گیا تھا اس دوران نو لاکھ 5 ہزار 197بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
جو بچے رہ گئے تھے انھیں چوتھے روز پلانے کے لئے بھی مہم جاری رہی ۔ مجموعی طور پر تین اضلاع میں پہلے مرحلہ میں انسداد پولیو مہم میں تین روز کے دوران 91فیصد ہدف حا صل کیا گیا ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ یونین کونسل بلال کالونی سمیت 15 یونین کونسلوں میں سو فیصد بچوں کے پو لیو کے قطرے پلا ئے گئے ۔کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی ذمہ داری ہے۔ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔ مہم میں شامل ہر ادارے اور ادارے کے رکن کا فرض ہے کہ وہ اس کی کامیابی کے لئے اپنا کر دار ادا کرے۔ تاکہ ملک کا وقار بحا ل ہو اور ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفو ظ کرسکیں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے انھو ں نے تمام والدین سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کر نے کے لئے اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرو ر پلائیں۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر شہناز وزیر علی، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر عثمان چاچٹر، سینئر ڈا ئریکٹر ہیلتھ ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت ،یونیسیف ، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری کے نمائندے ڈائریکٹر ہیلتھ ، تمام ڈپٹی کمشنرز،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، سینئر پولیس افسران نے شر کت کی۔ اجلاس کو عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں، تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے انسداد پولیو مہم کی کار کر دگی سے آگاہ کیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.