ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری
پیر 14 دسمبر 2015 12:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔سندھ ، پنجاب کے شہروں میں ٹھنڈی ہوا ؤں سے سردی اور بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے نانگہ پربت، بٹوگااور بوسر کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اب تک بالائی پہاڑی علاقوں میں اب تک 5فٹ برف پڑچکی ہے۔
ادھر مالاکنڈ ڈویڑن اور قبائلی علاقوں میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،درجہ حرارت کم ہوتے ہی جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔شمالی بلوچستان کے علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات دھند چھائے رہنے سے ڈرائیونگ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔مزید موسم کی خبریں
-
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.