گلگت بلتستان میں برفباری کے باعث بند راستوں سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

منگل 15 دسمبر 2015 15:30

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء ) گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفباری کے باعث بند راستوں سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں دیامر ،غذراوراستور سمیت بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،نلوں میں پانی جم جانے سے لوگوں کو روز مرہ معمولات نمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،استور میں برفباری کے باعث بند راستے اب تک نہیں کھولے جاسکے ہیں۔

بلوچستان کے شمالی علاقے چمن ،پشین ،زیارت ،مسلم باغ اور کان مہتر زئی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،اور اس موسم میں گیس کی سپلائی بھی معطل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ملک خشک اورسردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :