نیپرا سماعت میں پاسبان کا کراچی کے 22 ملین بجلی صارفین کیلئے انصاف کا مطالبہ
جمعرات 17 دسمبر 2015 18:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاسبان پاکستان نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پر زور دیا ہے کہ کراچی کے 22 ملین بجلی صارفین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔پاسبان پبلک ایشوز کمیٹی کے چیئرمین ابوبکر عثمان نے کراچی کے بجلی صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسلام آباد میں پاسبان کے نمائندے تیمور اعظم کے توسط سے نیپرا اتھارٹی نیپرا کے چیئرمین طارق صدوزئی اور ایسوسی ایٹ ارکان کو اکتوبر 2015 کیلئے ایندھن کی مختلف حالتوں میں قیمت اور کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداواری لاگت سے متعلق حقائق اپنے تحریری تبصرے اور اعتراضات کے ساتھ پیش کئے۔
ابوبکر عثمان نے کے الیکٹرک کی جانب سے حقائق کے برخلاف اور چالاکی سے توڑمروڑکر اعدادوشمار پیش کرکے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اکتوبر کیلئے 1.81 روپے کی ٹیرف میں کٹوتی دی گئی ہے لیکن کے الیکٹرک 54 پیسہ فی یونٹ اضافے کی نیپرا کو درخواست دے کر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے جبکہ فرنس آئل پچھلے ماہ کے مقابلے میں 1110 روپے فی میٹرک ٹن سستا حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سے 40 ملین روپے کی بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار صرف 22 فیصد فرنس آئل پر کرتی ہے اور 78 فیصد گیس پر بجلی پیدا کرتی ہے اور پرائیویٹ بجلی گھروں سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں سستی بجلی خریدی گئی ہے۔ اس تناظر میں کے الیکٹرک کا اضافی ٹیرف کا مطالبہ بدنیتی اور ہیرا پھیری پر مبنی ہے۔ لہٰذا مرکزی وزارت پانی و بجلی کو چاہئے کہ نیپرا کے علاوہ نیب سے پٹیشن کے اکاؤنٹ کی تحقیقات کرائی جائے اور ملک کے دیگر DISCO'S کے برابر کراچی کے صارفین کو بھی ایک روپے اکیاسی پیسے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف دیا جائے اور یہ کہ صارفین کے مستند حقوق کو کے الیکٹرک کی پامالی سے بچایا جائے۔ ابوبکر عثمان نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک سے متعلق فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت اسلام آباد کی بجائے کراچی میں ہونی چاہئے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.