یورپ ٹھنڈا براعظم ہونے کے باوجود زیادہ تر ملکوں میں برف نہیں پڑی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) یورپ ٹھنڈا براعظم ہے تاہم اس بار وہاں دسمبر آ گیا اور زیادہ تر ملکوں میں برف ہی نہیں پڑی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھنڈے براعظم کی حیثیت سے جانے جانے والے یورپ میں دسمبر آ گیا، لیکن سردی ٹھیک سے آئی ہی نہیں، گزشتہ روز بلجیئم میں درجہ ء حرارت سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

196 سال پہلے جب درجہ حرارت ناپنا شروع کیا گیا تھا تب سے اب تک اتنی کم سردی سترہ دسمبر کو کبھی نہیں پڑی، دسمبر کے ان دنوں میں یہاں درجہ ء حرارت چھ ڈگری کے لگ بھگ رہتا تھا۔سردی کم پڑی ہے تو برف کیسے جمے گی۔ اس لیے ان سیاحوں کو مشکلات درپیش ہیں جنھوں نے اسکی انگ کے ٹرپ بک کرا رکھے تھے۔ماہرین کے مطابق یورپ میں استوائی خطے سے گرم ہوائیں آرہی ہیں جنھوں نے یورپ میں سردی کو روک رکھا ہے۔ یہ گرم ہوائیں اس مرتبہ کرسمس بلکہ نئے سال کی رات تک یہاں چلتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :