محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:22

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کوملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی10، سکردو ، کالام منفی 8، قلات، گوپس منفی 7، ہنزہ، گلگت منفی 6 ، کوئٹہ، دیر منفی 5، چترال ، راولاکوٹ اور مالم جبہ منفی 4 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اگلے دو سے تین روز کے دوران گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئندہ دو سے تین روزکے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران رات کو مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش /برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :