2016دنیا کا گرم ترین سال ہوگا، برطانوی ماہرین موسمیات
ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)یوں تو کہا جا رہا تھا کہ2015 گزشتہ صدی کا گرم ترین سال ہے اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے لیکن اب برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2016 زیادہ گرم سال ہوگا جو زمین پر انتہائی گہرے اثرات چھوڑے گا۔
برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے انہیں یقین ہے کہ 2016 میں درجہ حرارت 1.1 سیلسئس سے اوپر رہ سکتا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی نئی پیش گوئی کمپیوٹر ماڈلز اور شماریاتی طریقہ کار پر مشتمل ہے اور اس کے مطابق آئندہ 12 مہینوں میں عالمی درجہ حرارت کی اوسط شرح 1961 سے 1990 کے درمیان کی شرح سے 0.84 درجے سے اوپر رہنے کا امکان ہے اور اگر صنعتی دور سے پہلے کی سطح کا موازنہ کیا جائے تو نئی پیش گوئی کے مطابق آئندہ سال کے درجہ حرارت کی اوسط شرح 1850 سے 1899 کے مقابلے میں 1.1 سیلسئس رہنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.