لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 21 دسمبر 2015 14:23

لاہور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء)لاہور سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پیر کی صبح ملک میں سب سے زیادہ سردی قلات اور کالام میں پڑی جہاں کم از کم درجہ حرارت منفی 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکردو ‘ استور منفی 8 ‘ گوپس منفی 7 ‘ گلگت ‘ کوئٹہ ‘ ہنزہ منفی 6 ‘ دیر منفی 5 ‘ مالم جبہ ‘ راولا کوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت پشاور اور سکھر ڈویژن میں صبح رات کے اوقات میں دھند کے پڑنے کا امکان بھی ہے جبکہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ فاٹا کے بالائی علاقوں ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔