ڈسکہ ‘ دو تین روز سے جاری دھند کی شدید لہر کے باعث سردی میں اضافہ

پیر 21 دسمبر 2015 15:22

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) شہروگردنواح میں گزشتہ دو تین روز سے جاری دھند کی شدید لہر کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا موسم سرما میں اضافہ کیساتھ ہی بازاورں ریڈی میڈگارمنٹس مارکیٹوں خصوصا لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں کمبلوں گرم لحافوں کوٹ سویٹرز ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں اور وہاں عوام کا بھی شدید رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ غریب محنت کش متوسط سفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعدادمیں لنڈا بازاروں کا رخ کررہے ہیں جن میں خواتین کی کثیرتعداد بھی شامل ہے -