ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر مزید بڑھنے لگی

منگل 22 دسمبر 2015 11:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء )ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر مزید بڑھنے لگی،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہااور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔بالائی علاقے دیامر،غذرمیں وقفے وقفے برفباری جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ہنزہ، سمیت گلگت بلتستان میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم اور بھی سرد ہو گیا ۔ کالام اور چترال میں موسم ابر آلود رہا، چمن میں کوژک ٹاپ اور نواحی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی بڑھ گئی۔ سندھ ، سمیت مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ موسم خشک ہونے کے باعث لوگوں میں کھانسی اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں ۔ سندھ کے مختلف شہر وں کو بھی ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔