گیس ‘ بجلی بحران اور مہنگائی پر نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تودہشتگردی میں کمی کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو دینگے ‘عمران خان
منگل 22 دسمبر 2015 14:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گیس ‘ بجلی بحران اور مہنگائی پر نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تودہشتگردی میں کمی کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو دینگے ‘ جنرل راحیل شریف بھی اپنی کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہیں ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں عمران خان نے بتایاکہ ضرب عضب میں جانوں کی قربانیاں توفوج دے رہی ہے جو آگے لڑرہے ہیں چونکہ نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہیں جیسے کہ بجلی نہیں ہوتی ، گیس چلی جائے یا مہنگائی بڑھ گئی ، ٹماٹر 80 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئے ہیں، ان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ، اسی طرح جب کوئی اچھی چیز ہوتی ہے ‘ امن میں اضافہ اور دہشتگردی کی کمی ہوئی ہے تووزیراعظم کو کریڈٹ تو دیں گے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راحیل شریف بھی اپنی کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہیں ، دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے اور عوام اس کا کریڈٹ انہی کو دیتے ہیں ، پہلے بھی تو دس سال سے فوج قبائلی علاقوں میں موجود ہے ،عوام سمجھتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا، اچھے اور برے طالبان کا فرق ختم کردیا، ہردہشتگرد کے پیچھے گئے ، دہشتگردی میں کمی اورراحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.