آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

بدھ 23 دسمبر 2015 15:52

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے گردونواح کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف کے پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند یوم کے دوران صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کے چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم صوبہ خیبر پختون خواہ کے بالائی علاقوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقام پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کی صبح ملک میں سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں پر کم از کم درجہ حرارت منفی 10 جبکہ قلات منفی 8، گوپس منفی 7، سکردو اور مالم جبہ منفی 6 ، استور منفی 5 اور کالام میں منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :