وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے ہیں ‘وفاق سے کوئی تنازعہ ‘نہیں سندھ اسمبلی کے تقدس کو تسلیم کیا جانا چاہیے، احتساب قبول ہے انتقام نہیں ‘وفاق غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے‘ دہشتگردوں کا علاج کرنے پر عمران خان کو بھی پکڑا جائے‘20 سال سے ایک بھائی وزیر اعظم دوسرا وزیر اعلیٰ ہے انہیں کوئی نہیں پوچھتا‘آصف زرداری سب کے سامنے علاج کرانے کیلئے بیرون ملک گئے چھپ کر نہیں گئے
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسزاینڈ آرٹس میں میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 2 جنوری 2016 14:21
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے ہیں اور ہماری نظریں وزیراعظم پرہیں،وفاق سے کوئی تنازعہ نہیں سندھ اسمبلی کے تقدس کو تسلیم کیا جانا چاہیے، احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ہفتہ کو انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسزاینڈ آرٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ سہولت کاروں کے شک میں جس پر مرضی کیس کریں ،وفاقی حکومت کے صاحبوں کو کہہ رہا ہوں ہم پر بھی نظر رکھیں،ہم وفاق کو تسلیم کرتے ہیں،وفاق سے کوئی تنازع نہیں ہے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں،وفاق غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے۔
عمران خان نے طالبان رہنماؤں کے علاج کا اعتراف کیا ہے اگر کراچی میں ڈاکٹر عاصم کو اس بات پر پکڑا جاسکتا ہے تو انہیں بھی پکڑنا چاہیے احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
اپنوں کا احتساب اور دشمنوں کو ڈھیل دی جارہی ہے،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں داعش کے لوگ پکڑے جارہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان سب کیلئے ہونا چاہیے وفاق پورے ملک پر نظر ڈالے اور رکھے۔20 سال سے ایک بھائی وزیر اعظم ہے اور ایک وزیر اعلیٰ لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا،سب سوال میرے اور میری پارٹی کیلئے ہیں۔آصف زرداری علاج کرانے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور وہ کسی سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.