اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیا ،حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مختلف وفود سے گفتگو
پیر 4 جنوری 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیاہے۔حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرے اور راہداری منصوبے کے روٹ کو فائنل کرے ۔
(جاری ہے)
پیر کو منصورہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میگا پروجیکٹ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ،امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ چین کا خطے میں اثرو رسوخ بڑھے اور اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کی معیشت مزید بہتر ہو،انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستا ن عالمی صیہونی مالیاتی اداروں کے چنگل سے آزاد ہو کراقتصادی لحاظ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اس اہم منصوبے پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے اور چھوٹے صوبوں کے اعتراضات اور تحفظات کا غیر جانبداری سے جائزہ لیکر انہیں دور کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سستی اور کاہلی سے کام لیا تو بہت دیر ہوجائے گی اور یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح تنازعات کا شکار ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.