اسلام آباد : امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو امریکی اسکارٹ سمیت واپس واشنگٹن بھیج دیا گیا ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزارت داخلہ کا ترکش ائیر لائن کو 5 ہزار ڈالر کا جُرمانہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 11:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو وزارت داخلہ حکام نے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ایف آئی اے نے مذکورہ شخص کو امریکی اسکارٹ سمیت ہی واشنگٹن واپس بھیج دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو پاکستان لایا گیا تو ایف آئی اے نے ملک میں داخلے کی اجازت نہ دیتے ہوئے امریکی پولیس کو جواب دیا کہ ضابطہ کار کے منافی کسی بھی شخص کو قبول نہیں کیا جا سکتا، اس شخص کو پاکستان لانے سے قبل نہ تو پاکستانی حکام سے تصدیق کی گئی اور نہ ہی وزارت داخلہ کی منظوری لی گئی۔
وزارت داخلہ حکام نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ترکش ائیر لائن کو بھی 5 ہزار ڈالر جُرمانہ عائد کیا ۔ مذکورہ شخص کو جرائم میں ملوث ہونے کے سبب امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا البتہ بغیر تصدیق پاکستان لانے پر اس شخص کو امریکی اسکارٹ سمیت واپس بھیج دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.