شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ شاندار کامیابیوں سے عبارت ہے ‘ کینڈین وفد کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
کینیڈا میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کام کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا سن رکھا تھا ، پنجاب آکر دیکھ بھی لیا ہے
بدھ 6 جنوری 2016 19:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے لیڈر آف اپوزیشن اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیٹرک براؤن او ران کے وفد نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی پروگرامز پر تیز رفتاری سے عملدرآمد اور تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہباز شریف کی شاندار کامیابیوں کے بارے میں کینیڈا میں بہت چرچا سن رکھا تھا لیکن اب پنجاب آکر اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ہے۔
بلاشبہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ شاندار کامیابیوں سے عبارت ہے اور پنجاب حکومت کا مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام شاندار ہے۔(جاری ہے)
پیٹرک براؤن اور وفد کے دیگر اراکین نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں اور انتھک محنت سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی نام کمایا ہے اور کینیڈا میں بھی شہبازشریف کے کام کرنے کے غیرمعمولی انداز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس طرح قومی وسائل کو شفاف انداز سے ایمانداری کے ساتھ عوامی منصوبوں پر صرف کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ عوامی خدمت اور سرکاری اداروں کی بہتری کیلئے شہبازشریف کا عزم اور وژن قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی نمایاں ترقی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.