ضلع استور میں شدید برفباری،نہروں میں پانی جم گیا، کئی علاقوں کا راستہ منقطع

جمعہ 8 جنوری 2016 16:02

گلگت،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔استور میں شدید برفباری سے نہروں میں بھی پانی جم گیا ہے اور کئی علاقوں کے راستے بھی منقطع ہو گئے ہیں،گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ، اور دیامر میں دوسرے روز بھی برفباری جاری ہے ،استور میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے،پانی جم جانے سے واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہے ،شہر میں پانی کی قلت ہے،متعدد مقامات پر راستے بند ہو نے سے آمد و رفت متاثر ہے،مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی بڑھ گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد،فاٹااور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :