پٹھان کوٹ حملے بارے پاکستان اور بھارت کی حکومتیں رابطے میں ہیں ، معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے،اعزاز احمد چوہدری
سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان اس کے ساتھ ہو گا ، ایران کے ساتھ بھی ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستان دونوں ممالک کا خیر خواہ ہے، سیکرٹری خارجہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 21:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے بارے پاکستان اور بھارت کی حکومتیں رابطے میں ہیں ، معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان اس کے ساتھ ہو گا ، ایران کے ساتھ بھی ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستان دونوں ممالک کا خیر خواہ ہے، افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرینگے ۔
ہفتہ کی شب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کی حکومتیں آپس میں رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے تعلقات کو بگڑنے نہیں دینگے۔ بھارت نے جو معلومات دی ہیں اس پر سیکیورٹی ادارے کام کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کار کے طور پر کام کرینگے ۔
ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان اس کے ساتھ ہو گا انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بھی ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستان دونوں ممالک کا خیر خواہ ہے ۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کا اتحاد دہشتگردی کیخلاف ہے اور دہشتگردی کیخلاف جتنی کارروائیاں ہونگی ہم انکی حمایت کرینگے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.