پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ، 20.76 ارب ڈالر رہ گئے
پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 26 جنوری تک جاری ہونے کا امکان
جمعہ 15 جنوری 2016 16:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے بعد 20.76 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بنک میں 15.85 ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس 4.91 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر بچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21.07 ارب ڈالر سے کم ہو کر 20.76 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے۔
اسی طرح پاکستان اور آئی ایم ایف کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت پروگرام جون 2016ء میں ختم ہو جائے گا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 26 جنوری تک جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس قسط میں آئی ایم ایف 50 کروڑ ڈالر کی نئی قسط جاری کی جائے اور پھر دوبارہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی توانائی سپلائی کمپنیوں کو ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.