بھارت اگر پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے تو اسے کشمیر سے اپنی فوج کو نکالنا ہوگاحکومت پاکستان دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پرحملے کیخلاف بھارت سے سخت احتجاج کرے‘بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی دوستی کاجواب انتہاپسندی سے دیا
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد
جمعہ 15 جنوری 2016 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے نئی دہلی میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے دفتر پربجرنگ دل تنظیم کے انتہاپسند ہندوؤں کے حملے،تشدد اور توڑ پھوڑ پراپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر بھارت سے سخت احتجاج کرے۔بھارت ایک طرف مذاکرات کاڈھونگ رچاکردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے تودوسری جانب اس کی انتہا پسندی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف عروج پرپہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ حملے پرہندوستان نے آسمان سر پراٹھایا ہوا ہے۔ممبئی حملے کی طرح پٹھان کوٹ واقعے میں بھی وہ پاکستان پرالزامات لگارہا ہے۔انڈیا میں پی آئی اے کے دفتر پرہونے والے افسوس ناک واقعے سے بھارت کی بدنیتی ثابت ہوگئی ہے کہ وہ پاکستان سے کشمیر سمیت اہم ایشوز پر جامع مذاکرات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
ماضی کاتجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ مختلف حیلے اور بہانوں سے مسئلہ کشمیر پربامقصد مذاکرات سے پہلوتہی کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کراچی میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت پاکستان نے امریکی حکام اور اقوام متحدہ کوکچھ عرصہ پہلے پیش کئے تھے اب حکومت پاکستان بھی یہ مطالبہ کرے کہ بھارت بلوچستان اور کرچی میں مداخلت کرنے والی اس کی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرے اورسانحہ پشاور،کراچی ائیر پورٹ واقعہ اور سانحہ واہگہ بارڈرسمیت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے مرتکب ملزموں کوپاکستان کے حوالے کرے۔اسی طرح دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ انڈیا نے ہمیشہ پاکستان کی طرف سے دوستی کاجواب انتہاپسندی سے دیا ہے۔پاکستان کے عوام بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اسے اپنے پاکستان دشمن طرزعمل کوتبدیلی کرنا ہوگا۔اگر بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات میں مخلص ہے تو پھر اسے کشمیر سے اپنی سات لاکھ فوج کو نکالنا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.