کمالیہ اور گردو نواح میں تیسرے روز بھی دھند چھائی رہی، ٹریفک کے معمولی واقعات میں پانچ افراد زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:26

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) کمالیہ اور گردو نواح میں تیسرے روز بھی دھند چھائی رہی، ٹریفک کے معمولی واقعات میں پانچ افراد زخمی ، ہسپتال سے طبی امداد دئیے جانے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کمالیہ اور گردو نواح میں بھی تیسرے روز دھند چھائی رہی ۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ۔ معمولی ٹریفک کے متعدد حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو ئے جنہیں ابتدائی طبی امداد ئیے جانے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :