ساہیوال،تاوان کیلئے اغواء ہونیوالے جیل ٹھیکیدار کا ڈراپ سین ‘اغواء کے چند گھنٹے بعد قتل کرنے والاملزم مقتول کا دوست نکلا
ہفتہ 16 جنوری 2016 21:03
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) تاوان کیلئے اغواء ہونیوالے جیل ٹھیکیدار کا ڈراپ سین ‘اغواء کے چند گھنٹے بعد قتل کرنے والاملزم مقتول کا دوست نکلا ‘ملزم نے مقتول کے ورثاء سے 8لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا ‘ 37روز بعد نعش برآمد کرادی‘ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8دسمبر 2015 صبح 9بجے کے قریب سنٹرل جیل ساہیوال کے ٹھیکیدار عمران حمید کو اسکے دوست اعجاز وٹو نے دھوکہ سے اغواء کیا اور مغوی کی بیوی سلمیٰ بی بی کو فون کرکے 90لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جس پر مغوی کے لواحقین نے ڈیل کرکے 8لاکھ25ہزار روپے پاکپتن چوک کے قریب ملزمان کو ادا کردیئے لیکن عمران حمید بازیاب نہ ہو سکا ۔
پولیس نے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ سول لائن میں 365/Aکا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی ۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد باقر رضا نے انچارج سی آئی اے ظفر اقبال ڈوگر ‘ایس ایچ او تھانہ یوسف والا انسپکٹر محمود الحسن و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے ملزم کو ٹریس کر گرفتارکیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مغوی عمران حمید کو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کے روز ہی نشہ آور گولیاں کھلا کر گلا دبا کر قتل کردیاتھا اور بعدازاں ورثاء سے تاوان کی رقم وصول کی۔
ملزم کی نشاندہی پر مغوی کی نعش شریف کالونی سے گزشتہ رات برآمدکرکے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ نشہ کا عادی ملزم مقتول کا پرا نا دوست ہے اورملزم سنٹرل جیل میں خفیہ طورپر نشہ سپلائی کرتاتھا ملزم نے اغواء کے بعد مغوی کا موبائل استعمال کیا اور موبائل کی لوکیشن جہاں بھی آتی ملزم انہی علاقوں میں موجودہوتاتھا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے سلسلہ میں ایک سیاسی شخصیت نے اپنا کردار اداکیا ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.