کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی بریت ، جمیل اکبر بگٹی کا عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 12:31
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) :ا نسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو بری کر دیا ۔ سابق صدر پرویز مشرف ، آفتاب شیر پاﺅ اور شعیب نوشیر وانی نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے تینوں نامزد ملزمان کو اس کیس سے بری کر دیا ۔
دوسری جانب نوابزادہ اکبر بگٹی جمیل بگٹی نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے)
وکیل جمیل بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل جمیل بگٹی نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ، ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف نہیں ملا ، ہم نے عدالت میں تین درخواستیں دائر کی تھیں جن میں سے دو درخواستیں قبر کشائی اور ڈی این اے ٹیسٹ کی تھیں ۔
عدالت نے نا انصافی کرتے ہوئے ہماری تینوں درخواستیں خارج کر دیں۔ تفتیشی ٹیموں کی کارکر دگی ناقابل بیان ہے ۔ عدالت سے کہا تھا کہ کیس میں بہت سے پیچیدگیاں ہیں ، ملزمان کو سزا ملنی چاہئیے۔ وکیل سلیم راجپوت کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.