کراچی، پولیس نے بااثر ملزمان سے مُک مُکا کرکے موت کو اتفاقی حادثہ قراردیدیا،مقتولہ امتیاز خاتون کی والدہ کی پریس کانفرنس
پیر 25 جنوری 2016 22:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سائبان انٹرنیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر اور سائبان لیگل ایڈ کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمد زرین ستّی ایڈوکٹ نے اسٹیل ٹاؤن میں 11دسمبر کو تیل چھڑک کر آگ لگائی جانے والی دو بچوں کی ماں امتیاز خاتون کی والدہ سبحان خاتون کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس نے بااثر ملزمان سے مُک مُکا کرکے موت کو اتفاقی حادثہ قراردیدیا مقتولہ کی والدہ جب تھانے پہنچی تو اسے تھانے سے باہر نکال دیا۔
انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 11دسمبر 2015کو مقتولہ کو ملزمان زاہد سموں، دھنی بخش سموں، مراد سموں اور دھنی بخش کی بیوی صغرا نے مل کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی اور بُری طرح جھلسنے کے بعد اسے پہلے پاکستان اسٹیل کے ہنڈریڈ بیڈ ہسپتال لے گئے جہاں سے پولیس کیس ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں کی MLOڈاکٹر شمائلہ صدیق نے اسے ایمبولینس میں ہی ایگزامین کیاMLO کے پوچھنے پر ملزماں صغرا نے بتایا کہ اس کے اوپر مٹی کے تیل کا بوتل گرگیا ہے جبکہ نیچے چولہا جل رہا تھا جس سے آگ بھڑک اُٹھی اور اس طرح یہ جل گئی واضح رہے کہ مقتولہ امتیاز خاتون بُری طرح جھلسنے اور ملزماں صغرا کی گود میں سر ہونے کی وجہ سے کچھ کہنے سے قاصر تھی، ڈاکٹر شمائلہ صدیق نے مضربہ کو سول ہسپتال لے جانے کو کہا جب ملزمان مضربہ کو سول ہسپتال لے گئے تو وہ بے ہوش تھی جہاں اسے وہاں کے ڈاکٹر فرحان نے ٹریٹمنٹ دی مقتولہ کو 13دسمبر کو ہوش آیا جہاں مقتولہ کی والدہ سبحان خاتون اور مقتولہ کی دوسری بہن عظمیٰ موجود تھی جنہیں امتیاز خاتون نے بتایا کہ 11دسمبر کو وہ صبح ساڑھے آٹھ بجے گھر پر اکیلی تھی کہ اس کے شوہر حاجی خان کا بھتیجا زاہد سموں گھر میں آیا اور پہلے بہن سے رشتہ دلانے کیلئے اصرار کیا اور جب میں نے بُرا بھلا کہا تو اُس نے میری عزت لوٹنے کی کوشش کی اور میرے شور مچانے پر وہ مشتعل ہوگیا اسی اثنا میرے شوہر حاجی خان کے بہنوئی دھنی بخش سموں، اس کا بیٹا مرادسموں اور دھنی بخش سموں کی بیوی صغر(ا جو کہ میری نند ہے) لوگ آگئے اور جب میں شور مچانے سے باز نہیں آئی تو ان ملزمان نے مجھے ہمیشہ کیلئے چپ کرانے کیلئے صغرا ، دھنی بخش سموں اور مراد سموں نے پکڑا اور ملزم زاہد سموں نے تیل چھڑک کر آگ لگائی میری مزاحمت کی وجہ سے وہ خود بھی زخمی ہوا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.