پاک بھارت سیریز ٗ بھارت کو پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنا ہوگی ٗ نجم سیٹھی
اگر ہماری سیریز نہیں ہوتی تو پھر ہم بھی کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائیں گے ٗ چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پی سی بی
پیر 25 جنوری 2016 22:19
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر بھارت آئندہ سال پاکستان کے خلاف اپنی ہوم سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو پہلے اسے رواں سال پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہوگی۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے مرحلے میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنی تھی جو نہ ہو سکی اب اگر بھارت آئندہ سال اپنی ہوم سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو رواں برس اسے پاکستان کی ہوم سیریز کھیلنی ہوگی جہاں ہم کہیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ اگر ہماری سیریز نہیں ہوتی تو پھر ہم بھی کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔(جاری ہے)
‘انھوں نے رواں برس سیریز کے حوالے سے کہا کہ ’ہم بھارت کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے لیے رواں برس ستمبر میں 10 سے 15 دن نکال سکتے ہیں لیکن ہم ان کی طرف سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ہم انھیں وقت نکالنے کی تجویز ضرور پیش کریں گے لیکن اگر وہ نہیں کھیل سکتے تو پھر آئندہ برس ان کی ہوم سیریز کے لیے جو وقت ہم نے مختص کیا ہوا ہے اس میں انھیں دبئی یا سری لنکا آ کر پہلے ہماری ہوم سیریز کھیلنی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ دسمبر میں ہونے والی پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بھی بھارت کی جانب سے اس سیریز کو مختصر کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی اور اب ان کے بقول انوراگ ٹھاکر کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ رواں برس بھارت پاکستان کے خلاف کوئی سیریز نہیں کھیل سکتا۔بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر نجم سیٹھی نے کہاکہ جب تک بھارتی حکومت اجازت نہیں دیتی تب تک ان کے بورڈ سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔بی سی سی آئی سے بات کرنے کا کیا فائدہ، پہلے بھی ہم نے آخری وقت تک سب کچھ کیا اور وہ ہمیں یقین دلاتے رہے کہ سیریز ہو جائے گی لیکن اب آئندہ تین یا چار ماہ کے دوران اگر ان کی حکومت اجازت دے دیتی ہے تو پھر رابطہ کیا جا سکتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.