انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انقلاب مارچ میں شریک 110 کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی ٗ 13افراد اشتہار قرار
ایس ایچ او ﷲ تھانے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو سرکاری گواہان کو بھی طلب کرلیاگیا
منگل 26 جنوری 2016 21:15
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکومت کے خلاف نکالے گئے انقلاب مارچ میں شریک 110 کارکنان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے طاہرالقادری سمیت 13 افراد کو اشتہار قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر2 کے جج آصف نوید اعوان نے عوامی تحریک کی جانب سے حکومت کے خلاف نکالے جانے والے انقلاب مارچ کے دوران ﷲ انٹرچینج کے قریب پولیس اورعوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل کی ہلاکت اور22 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے مقدمے میں نامزد 110 کارکنان پرباقاعدہ فرد جرم عائد کردی ٗ عدالت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دیگر13 افراد کو اشتہاری قراردیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او ﷲ تھانے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو سرکاری گواہان کو بھی طلب کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.