وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت

شہباز شریف کا ایران پر جنگ بندی برقرار رکھنے و احترام پر زور

منگل 5 مئی 2026 20:40

وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات پر ہونیوالے میزائل و ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کی حکومت، اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔