گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس

منگل 5 مئی 2026 20:36

گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف جید عالم دین وسابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی شہادت کو صرف خیبرپختونخوا کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہاکہ شہید نے پوری زندگی دین کے پرچار اور امن کے فروغ میں صرف کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اورقاتلوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔انہوں نے شہید کے ورثاء، طلباء اور عقیدتمندوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل اورمولانامحمدادریس شہیدکے درجات بلندی کی دعاکی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔