گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات

منگل 5 مئی 2026 20:36

گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضلع مردان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔وفد میں لعل محمد شنکر، سید بادشاہ شنکر، شیرعالم خان، شیر زادہ خان، حسین زادہ، سردار خان اورآدم خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر کو کاٹلنگ روڈ بالخصوص شنکر چوک کی تعمیر میں تعطل اور عوامی تشویش سے آگاہ کیا۔انہوں نے علاقہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور نادرا سے متعلق عوامی مسائل سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہ واپڈا حکام سے بجلی کے مسئلے کے مستقل حل سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے نادرا اور خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے بات کی جائیگی۔