اگر میری کرپشن ثابت کر دی جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا بیان
معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میںخورشید شاہ کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 13:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے مابین حالیہ شروع ہوئی لفاظی جنگ کے ردٍ عمل میں سید خورشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر میری کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ خورشید شاہ کے اس بیان نے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان کو چین سے نہ بیٹھنے دیا اور مبشر لقمان سید خورشید شاہ کی کرپشن کی تمام تر کہانی بمعہ ثبوت سب کے سامنے لے آئے۔
مبشر لقمان نے خورشید شاہ کو چیلنج کیا کہ ان کے پاس خورشید شاہ کی کرپشن کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کی کرپشن سے متعلق ہمیں معلوم ہے کہ کیسے آپ پہلے میٹر سے بڑے میٹر اور پھر اپوزیشن لیڈر بن گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کی کرپشن سے متعلق ہم اس سے قبل بھی ہم ایک پروگرام کر چکے ہیں جس میں خورشید شاہ کو میٹر شاہ کا خطاب دیا تھا ۔
انہوں نے خورشید شاہ کو چیلنج کیا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ سارے ثبوت دوبارہ ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ منشر لقمان نے خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اتنے ہی دودھ کے دُھلے ہوئے ہوتے تو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ یا سندھ اسمبلی کو یہ بیان نہ دینا پڑتا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو پکرنے سے قبل اسپیکر سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.