دھرنے نہ ہوتے تو بجلی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے ٗ ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کی پرواہ نہیں ٗ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ٗوزیر اعظم
1997میں جے ایف تھنڈر طیارے بنانے کے منصوبے پر چین کیساتھ بطور وزیر اعظم دستخط کئے ، (کل ستان ائیر فورس کا حصہ ہیں ٗدنیا میں مارکیٹ کر نے کی کوشش کررہے ہیں ٗ جلد پیشرفت ملنے کاامکان ہے ٗمحمد نواز شریف کا ساہیوال میں تقریب سے خطاب
منگل 2 فروری 2016 17:30
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے نہ ہوتے تو بجلی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے ٗ ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کی پرواہ نہیں ٗ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ٗمخالفت کر نے والے سیاست کرتے ہیں ٗ پاکستان ترقی کرتا جائیگا ٗ ایل این جی کے تین منصوبوں سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ٗ 1997میں جے ایف تھنڈر طیارے بنانے کے منصوبے پر چین کے ساتھ بطور وزیر اعظم دستخط کئے تھے ٗ طیارے پاکستان ائیر فورس کا حصہ ہیں ٗدنیا میں مارکیٹ کر نے کی کوشش کررہے ہیں ٗ جلدی پیشرفت ملنے کاامکان ہے ۔
منگل کو کول پاور پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کول پاور پراجیکٹ جس تیزی کے ساتھ مکمل ہورہا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے اور یہ پاکستان میں بھی ایک نئی مثال قائم ہورہی ہے پاکستان میں اس طرح کی مثالیں پہلے کبھی قائم نہیں ہوئیں جو ایک سال کا مصنوبہ تھا اسے دس دس سال دیئے اور پھر اس پر منصوبہ پر دس کروڑ کی لاگت آنی تھی تو اسے 100ٗ 100کروڑپے لگائے گئے لیکن منصوبہ پھر بھی مکمل نہیں ہوا یہ ہماری ماضی کی تاریخ ہے اور بہت کم ایسے منصوبے نظر آتے ہیں جن کی تاریخ اس سے کچھ مختلف ہو یا وہ وقت پر مکمل کئے گئے ہوں ٗابھی چائنیز حضرات نے بھی کہا ہے کہ چائنہ کے اندر اتنی تیزی کے ساتھ منصوبے مکمل نہیں کئے گئے جتنی تیزی کیساتھ یہ منصوبہ مکمل ہورہا ہے وہ اپنے منہ سے خود کہہ رہے ہیں یہ نئی نئی مثالیں آج قائم کی رہی ہے یہ باتیں نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ دنیا کی ہسٹری میں لکھی جائیں گی کہ پاکستان میں منصوبے کتنی کم مدت میں مکمل کئے گئے چین میں مثالیں دی جاتی ہیں کہ دنیا کو ئی منصوبہ چار سال میں مکمل کیا جاتا ہے تو وہ چین میں دو سال میں مکمل کرلیا جاتا ہے یا اس سے بھی کم مدت میں مکمل کیا جاتا ہے اور آج پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہورہا ہے جہاں چار سال میں مکمل ہونے والے منصوبے دو سال میں مکمل ہورہے ہیں مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ جب پاور کمپنی کے صدر نے کہاکہ ہمیں جو ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ دسمبر 2017ہے مگر ہماری کوشش ہے اس سے بھی پہلے مکمل کریں ہمارے لئے اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے ہمیں تو بجلی آج چاہیے اس وقت ایل این جی منصوبے لگائے رہے ہیں ایل این جی کے تین منصوبوں سے 12ٗ 12سو میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی وہ بھی تیاری کے مراحل سے گزر رہے ہیں وہ منصوبے 2018ء سے پہلے پہلے مکمل ہو جائیں گے وہ 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرینگے ان منصوبوں کو 2018ء سے پہلے مکمل کر نے والے منصوبوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا کراچی پورٹ قاسم پر بھی اسی قسم کا منصوبہ لگ رہا ہے اس کی رفتار تیز ہے پھر تھر کے مقام پر ہم اپنے کوئلہ سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کر نے والے منصوبے لگانے کا پروگرام ہے دو منصوبے لگ رہے ہیں کان سے کوئلہ بھی حاصل کر نے منصوبہ لگ رہا ہے تاکہ ہمیں مستقبل میں کوئلہ باہر سے نہ منگوانا پڑے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.