مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے، سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا ‘ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن بحالی کیلئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے ‘ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر تشدد کارر وائی وں کو روکنا ہو گا
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا افغانستان میں قیام امن کے لئے 4ملکی گروپ کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 13:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغان امن مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے 4 فریقی گروپ سے افغان حکومت اور طالبان سے مذاکرفات کے روڈ مپ پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔ سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا ‘ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن بحالی کیلئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے ‘ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر تشدد کارر وائی وں کو روکنا ہو گا۔
وہ ہفتہ کو افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے لئے 4ملکی گروپ کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن کیلئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے۔(جاری ہے)
پائیدار امن اور استحکام کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ توقع ہے کہ چار ملکی گروپ طالبان کے ساتھ بات چیت کے روڈ میپ پر توجہ دے گا۔
مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر تشدد کارروائیوں کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے ۔ توقع ہے کہ اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔ اسلام آباد میں ہونے و الے 4 فریقی گروپ کے اجلاس میں امریکہ ‘ چین ‘ افغانستان اور پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی۔ 4 فریقی گروپ کا پہلا اجلاس اسلام آباد اور دوسرا کابل میں ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.