جماعت اسلامی کا آئندہ ماہ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
چند چوروں کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کر سکتے، حکومت نے نجکاری کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، حکومت کا یہ کہنا کہ نجکاری نہیں شراکت داری کر رہے ہیں،”سامنے آتے بھی نہیں، صاف چھپتے بھی نہیں“ کہ مترادف ہے، چوروں کا احتساب ہونا چاہیے نہ کہ پورے ادارے کو ختم کر دیا جائے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 13:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آئندہ ماہ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند چوروں کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کر سکتے، حکومت نے نجکاری کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، حکومت کا یہ کہنا کہ نجکاری نہیں شراکت داری کر رہے ہیں،”سامنے آتے بھی نہیں، صاف چھپتے بھی نہیں“ کہ مترادف ہے، چوروں کا احتساب ہونا چاہیے، نہ کہ پورے ادارے کو ختم کر دیا جائے۔
وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر یہ پالیسی اپنائی گئی کہ جو ادارہ نقصان پہنچا رہا ہے اس کو نیلام کر دیا جائے تو پی آئی اے کے بعد پھر اسٹیل مل، پھر واپڈا اور بعد میں پاکستان کو بھی نیلام کر دیا جائے گا، نجکاری کی بجائے مینجمنٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پی آئی اے کو لوٹا اور آج اس حال کو پہنچایا ہے، حکومت سے پوچھتا چاہتا ہوں کہ اڑھائی سال گزر گئے، جن لوگوں نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب کیوں نہیں کیا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر نجکاری کا فیصلہ کیا، جمہوری معاشرے میں حکمرانوں کی سوچ بادشاہوں والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں پاکستان اسٹیل مل کسی زمانے میں انتہائی منافع بخش ادارہ تھا، اب یہ حال ہے کہ 9ماہ سے اس کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، حکومت کو ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چند چوروں کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کر سکتے، چوروں کا احتساب ہونا چاہیے نہ کہ پورے ادارے کو ختم کر دیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.