شدید دھند،موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

منگل 9 فروری 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) شدید دھند کی وجہ سے صبح چار بجے موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جس کی وجہ سے موٹر وے انٹرچینج بابو صابو پر لاہور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

(جاری ہے)

موٹر وے پر ٹریفک بند کیے جانے کی وجہ صبح کے وقت چھائی جانے والی دھند بتائی گئی ہے جس کی حدنگاہ صرف چند فرلانگ تھی تاہم چار گھنٹوں بعد دھند ختم ہونے پر موٹر وے چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کی آمدروفت کے لیے کھول دی گئی