پاکستان میں داعش کا کوئی منظم گروہ موجود نہیں ہے، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات معطل نہیں ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 13:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : نفیس زکریا نے ترجمان دفتر خارجہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن و استحکا م کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم گروہ نہیں ،داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا علم نہیںاس سے متعلق وزارت داخلہ بہتر تبصرہ کر سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور فریقین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میںدونوں فریقین کی دلچسپی ہے۔
پاکستان اور بھارت تمام واقعات پر باہم رابطے میں ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے ۔ قطر ایل این جی معاہدہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا متبادل نہیں۔ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سے زائد آپشن پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ چار ممالک کی مشاورت سے کیا گیا۔ افغانستان میں امن کی بحالی کئے لیے چاروں ممالک کوششیں کر رہے ہیں، افغانستان میں امن کی بحالی کی ذمہ داری محض پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے، اس کے لیے تمام تمام ممالک مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں میں سفارتخانوں کی موجودگی پرمالکان سے رجوع کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.