قطر سے ایل این جی معاہدے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی ،ایل این جی پاکستان کو اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے‘ 60روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی، ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی، کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے، 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 20:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی معاہدے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی ،ایل این جی پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے، معاہدہ سستی توائی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 60روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی، ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی، کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے، 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔
وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی، 2013ء سے اب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نصف کمی آ چکی ہے اور 2017 تک اس کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے، ایل این جی معاہدے سے سی این جی کی فراہمی بحال ہو گی اور ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 60روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی، اس معاہدے سے کسانوں کو بھی فائدہ ہو گا، اس سے کھاد کے کارخانے چلیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک سے اندھیرے دور کر کے سستی بجلی فراہم کریں گے، ایل این جی معاہدے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی آئے گی، یہ ایل این جی پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے، ایل این جی معاہدہ سستی توائی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.