قومی اداروں کی کارکردگی کو فعال بناناموجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘پی آئی اے کے جہازوں میں اضافہ سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہو گی‘ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ گیس کی قلت کو پورا کرنے میں مدد دے گا ،سی پیک منصوبے میں ملک کے تمام علاقوں کو شامل کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 13 فروری 2016 17:07
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اس کو حقیقی طور پرتسلیم کیا ہے کہ ملک کی ترقی جمہوریت کی بالا دستی میں ہی پنہاں ہے‘قومی اداروں کی کارکردگی کو فعال بناناموجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ‘پی آئی اے کے جہازوں کے فلیٹ میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور پی آئی اے کا شمار جلد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہو گا۔
انہوں نے ہفتہ کے روز یونیورسٹی آف لاہور میں ینگ ڈویلپمنٹ کارپس(وائی ڈی سی) کے لاہور چیپٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈز کو آن بورڈ لیا جا رہا تاہم ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے‘ترکی‘ملائشیا سمیت دیگر ممالک نے اپنی پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جس کی وجہ سے انہیں ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے میں مدد ملی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.