قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے نیب سے ایک ہفتے میں محکمہ ریلوے میں کرپشن سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں
جمعہ 19 فروری 2016 16:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے نیب سے ایک ہفتے میں محکمہ ریلوے میں کرپشن سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کو 25 لوکو موٹو انجنوں کے معاملے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام نے ہمیں یہ کیس ختم کرنے کو کہا ہے جس پر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کو کبھی کیس ختم کرنے کا نہیں کہا، تحقیقات میں تاخیر کی اصل وجہ نیب ہے جو 3 سال سے کیس کو دبا کر بیٹھا ہے، کمیٹی کے سامنے نیب کے کسی سینئر افسر کو پیش ہونا چاہیے تھا۔
وزیرریلوے نے موقف اختیار کیا کہ چین سے ریلوے کے انجنوں کی خریداری کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ‘ایف آئی اے مارکیٹ سے انجینئر لیکرانجنوں کی خریداری کی تحقیقات کریگا ‘ نیب سے تحقیقات اس لئے نہیں کروارہے کیونکہ نیب پر تحفظات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چین سے خریدے گئے لوکو موٹو سستے انجن ہیں جس کی وجہ سے مسائل آئیں گے تاہم اب ریلوے کو ہدایت کردی ہے کہ اب امریکی یا یورپین کمپنیوں سیانجن خریدے جائیں، محکمہ ریلوے کے پاس اپناریسرچ اورڈیویلپمنٹ کامحکمہ نہیں اور ہم نے انجنوں کی درآمد کا پروفائل بڑھا دیا ہے۔
قائمہ کمیٹی نے نیب حکام اور وزیرریلوے کی بریفنگ کے بعد آئندہ اجلاس میں متعلقہ ڈی جیز کو طلب کرتے ہوئے نیب سے ایک ہفتے میں لوکوموٹوانجنوں کے معاملے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.