پاکستان کی سلامتی کونسل کی توسیع مخصوص مدت کیلئے انتخابی عمل کے ذریعے کرانے کی تجویز
مستقل نشستوں میں اضافہ جمہوریت کے اصولوں اور نمائندگی کے تقاضوں سے متصادم ہے‘ نشستوں میں اضافے سے ریاستوں کے برابری کے اصول کو دھچکا لگے گا‘ یہ عمل تمام رکن ممالک کے جائز مفاد کی قیمت پر چند خود پسندانہ مفاد رکھنے والی ریاستوں کے اطمینان کا باعث ہوگا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاجنرل اسمبلی کے بین الحکومتی مذاکرات میں اظہار خیال
منگل 23 فروری 2016 13:21
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی توسیع مخصوص مدت کے لئے انتخابی عمل کے ذریعے کرانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل نشستوں میں اضافہ جمہوریت کے اصولوں اور نمائندگی کے تقاضوں سے متصادم ہے‘ نشستوں میں اضافے سے ریاستوں کے برابری کے اصول کو دھچکا لگے گا‘ یہ عمل تمام رکن ممالک کے جائز مفاد کی قیمت پر چند خود پسندانہ مفاد رکھنے والی ریاستوں کے اطمینان کا باعث ہوگا۔
وہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالے سے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے بین الحکومتی مذاکرات میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہوگی کیونکہ تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مستقل ارکان کے مابین اختلافات کے باعث بیشتر مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.