بلدیاتی نظام کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرکے ہر سطح پر بنیادی جمہوری اداروں کو فعال کیا جا رہا ہے‘ شہبازشریف
سیاسی مخالفت اور ترقی کی راہ میں روڑنے اٹکانے کی سازشوں سے قطع نظر عوام کے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے،کسی محاذ آزائی میں الجھنے کی بجائے تمام تر توجہ قومی ترقی کے منصوبوں اور ملک کی اقتصادی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مرکوز ہے وزیراعلیٰ پنجاب سے اسلام آباد میں نومنتخب میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزکی ملاقات،وزیراعلیٰ کی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
منگل 23 فروری 2016 20:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرکے ہر سطح پر بنیادی جمہوری اداروں کو فعال کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل ان کی دیلیز پر حل ہو ں اورانہیں روزمرہ کے معمولی کاموں کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے چھٹکاراحاصل ہو سکے، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کا مطمع نظر عام آدمی کے مسائل میں کمی لاکر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نو منتخب میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں ان سے ملاقا ت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیاسی مخالفت اور ترقی کی راہ میں روڑنے اٹکانے کی سازشوں سے قطع نظر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں اس وقت توانائی کی قومی ضروریات پوری کرنے ، تعلیم ، صحت ، ذرائع مواصلات کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے عمل جاری ہے اور حکومت کسی محاذ آزائی میں الجھنے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ قومی ترقی کے منصوبوں اور ملک میں معاشی و اقتصادی خوشحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.