سپریم کورٹ، خصوصی عدالت کے حکم کیخلاف عبدالحمید ڈوگر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
پرویز مشرف نے ججز کے ساتھ جو کیا اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے، انصاف کریں گے، ایمرجنسی نافذ کرنے والے نے "میں" کا لفظ استعمال کیا،جسٹس آصف سعید کھوسہ
بدھ 24 فروری 2016 17:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی خصوصی عدالت کے حکم نامے کے خلاف اپیل کی سماعت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے بدھ کو مقدمے کی سماعت کی۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ پرویز مشرف نے ججز کے ساتھ جو کیا اس پہ کوئیتبصرہ نہیں کرتے انصاف کریں گے۔
چند روز میں فیصلہ دیں گے تاخیر نہیں کرینگے۔ جن لوگوں کو تین نومبر کے اقدام کے بعد فائدہ ملاان کے بارے میں یہ کیسے فرض کیا جا سکتا ہے کہ وہ اقدام سے پہلے منصوبے میں شامل تھے ایمرجنسی نافذ کرنے والے نے "میں" کا لفظ استعمال کیا۔ عبدالحمیدڈوگر کے وکیل فروغ نسیم پیش ہوئے اور انھوں نے دلائل میں موقف اختیارکیا کہ خصوصی عدالت کا حکم کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتا،خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل یا رٹ ناقابل سماعت ہے خصوصی عدالت کا فائنل فیصلہ ہی سپریم کورٹ میں چیلنج ہو سکتا ہے اس پر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہاکہ ہائی کورٹ نے عبدالحمید ڈوگر،زاہد حامد، شوکت عزیز کو شریک ملزم بنانے کا حکم کالعدم قرار دے کر دوبارہ تحقیقات کا حکم تمام فریقین کی مرضی سے جاری کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.