کراچی سے گرفتار سابق پولیس انسپکٹر چاندخان نیازی کے دوران تفتیش اہم انکشافات- ایس پی سے کانسٹیبل تک14پولیس اہلکار لیاری گینگ وار سے منسلک ہیں۔بیان
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 11:23
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) کراچی سے گرفتار سابق پولیس انسپکٹر چاندخان نیازی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ، کہا کراچی میں ایس پی سے کانسٹیبل تک14پولیس اہلکار لیاری گینگ وار سے منسلک ہیں۔کراچی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے قریبی ساتھی انسپکٹر چاند نیازی نے کینگ وار سے منسلک پولیس اہلکاروں کے نام بتا دیئے ہیں،ذرائع کے مطابق کینگ وار سے منسلک پولیس اہلکاروں میں ایس پی رینک سے کانسٹیبل تک کے اہلکار شامل ہیں،ان میں کچھ ریٹائرڈ افسران بھی ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نےتفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ سابق ایس پی لیاری مرحوم رئیس غنی ،انسپکٹرعابد تنولی ، ریٹائرڈ جاوید بھٹی، ایس پی جاوید بلوچ، ریٹائرڈ ایس پی پرویز اقبال، ایس پی نجم ترین شامل ہیں۔(جاری ہے)
ملزم نے ایس پی ریٹائرڈ شاہ نواز، ڈی ایس پی مرتضیٰ میرانی، اے ایس آئی نور محمدکے بھی شامل ہونے کا انکشاف کیا۔چاند خان نیازی کے مطابق انسپکٹر امتیاز نیازی اور انسپکٹر عابد تنولی عزیر بلوچ کے احکامات پر کام کرتے تھے،جبکہ پولیس کانسٹیبل فاروق نیازی عزیر بلوچ کے لیے بیٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق تمام 14 پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔ انسپکٹرچاندخان نیازی پرارشد پپو، یاسر عرفات اور یاسرپٹھان کے قتل میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.