بھارت اگرسیکیورٹی فراہم کرنے کو تیار نہیں توقومی کرکٹ ٹیم کو نہیں جانا چاہیے،پاکستان نے واضح کر دیا کہ وہ ایک ذمہ دار ملک اور دہشت گردی کے خلاف ہے،بھارت دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کرے
مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 9 مارچ 2016 17:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی ،سیکیورٹی فراہم کرنے اور خوش آمدید کہنے کیلئے تیار نہیں تو اس کو بھارت نہیں جانا چاہیے، پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہے، پاکستان جس طرح بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کر رہا ہے، بھارت کو بھی اسی طرح تعاون کرنا چاہیے اور یہ بھارتی حکومت کا امتحان ہے۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ سیکیورٹی اور ملک کے وقار کا مسئلہ ہے، اگر بھارت میزبانی کیلئے تیار نہیں اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار نہیں تو پھر پاکستان کی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات اور ایف آئی آر درج کر کے اور بعد ازاں بھارت سے دہشت گردوں کے حوالے سے انٹیلی جنس شیئرنگ کر کے پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہے، بھارت کو بھی اسی طرح تعاون کرنا چاہیے، جس طرح پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف تعاون کر رہا ہے، یہ ہندوستان کی حکومت کا امتحان ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.