پنجاب میں حالات نارمل نہیں ’’ابنارمل ‘‘ہوچکے ہیں ‘پنجاب میں12ارب روپے کی بجلی استعمال کر نیوالے ’’نوگوایر یا ‘‘حکمرانوں کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘(ن) لیگ کو ذاتی مفادات عزیز ہیں انکو ملک اور قوم سے کوئی دلچسپی نہیں ‘سابق گورنر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کی وفود سے گفتگو
بدھ 9 مارچ 2016 20:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق گورنر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالات نارمل نہیں ’’ابنارمل ‘‘ہوچکے ہیں ‘پنجاب میں12ارب روپے کی بجلی استعمال کر نیوالے ’’نوگوایر یا ‘‘حکمرانوں کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘حکمران اپنی کی بجائے قوم کی عینک سے دیکھے تو انکو پتہ چلے پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ‘(ن) لیگ کو ذاتی مفادات عزیز ہیں انکو ملک اور قوم سے کوئی دلچسپی نہیں ‘پنجاب میں ہونیوالی کر پشن کے کیسز بھی نیب کو سپرد ہونے چاہیے ‘تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات پارٹی میں جمہو ریت کی تصدیق ہے ۔
بدھ کواپنے دفتر میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ اور مال بناؤ منصوبے پر عمل کر رہی ہے جسکی وجہ ملک خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں حالات نارمل ہیں مگر حقیقت میں دیکھا جائے تو پنجاب میں عوام سمیت کسی کا کوئی پر سان حال نہیں یہاں پر پو لیس اور حکومت سے زیادہ ڈٖاکوؤں اور چور و مضبوط نظر آتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو اقتدار میں آئے تین سال ہونیوالے ہیں مگر اسکے باوجود ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.