میکسیکو میں شدید سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ،متعدد درخت گرگئے ، تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند

جمعہ 11 مارچ 2016 16:59

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء)میکسیکو میں شدید سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ، ہواوں کے باعث متعدد درخت گرگئے جبکہ تعلیمی ادارے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سرد موسم اور ٹھنڈی ہواوں نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سمیت 8 ریاستوں کا رخ کر لیا۔ بعض علاقوں میں شہری برفباری کو انجوائے کرنے باہر نکل آئے تو دوسری طرف 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے سبب کئی درخت گر گئیاور شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرد ئیے گئے ہیں۔