سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن کی گمشدگی کا مقدمہ رینجرز کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا
ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:43
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن کی گمشدگی کا مقدمہ رینجرز کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار نگہت وسیم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر وسیم کو یکم ستمبر 2015 کو رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا جو بعد میں لاپتہ ہو گئے، جبکہ ان کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
عدالت کے دو رکنی بینچ نے پولیس کو نامعلوم رینجرز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔دوسری جانب عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے حوالے سندھ حکومت سے بھی جواب طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ وسیم، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پی آئی بی کالونی سیکٹر کا کارکن تھا۔(جاری ہے)
ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کے ہی کارکن کاشف عرف ڈیوڈ کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر بھی رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔
کاشف کی اہلیہ راحیلہ نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کو 2005 میں دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے ترجمان نے 8 فروری 2016 کو میڈیا کے سامنے کاشف کی گرفتاری بھی ظاہر کی، لیکن ان کے شوہر کو کبھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دی گئی۔عدالت نے رینجرز سے اس درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کئی بار الزام لگا چکی ہے کہ ستمبر 2014 میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد اس کے کئی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار اور ہلاک کیا جاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.