وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کے قیام کی منظوری د یدی
منگل 15 مارچ 2016 14:45
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نے بی ایس 21 کی اس اسامی کی سمری کی منظوری دی اور کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے ریکروٹمنٹ رولز مکمل طور پر مطابقت پذیر ہوں۔
وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق یہ تقرری یا تو مناسب تجربہ کے حامل باصلاحیت سرکاری افسر کی ہو سکتی ہے یا پیشہ ورانہ تعلیمی صلاحیت رکھنے والے کی ہو سکتی ہے جو کیڈ میں تعلیم بارے مشیر یا وزیر کی مجموعی رہنمائی کے تحت اصلاحاتی عمل پر عمل درآمد کر سکے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 30 روز کے اندر ریکروٹمنٹ رولز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.